کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے 2 اموات ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں سال اب تک ڈینگی سے اموات کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔ کراچی میں رواں ماہ ڈینگی سے 4 افراد انتقال کرگئے۔
محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ 5 ہلاکتیں جنوری، فروری، مارچ اور اپریل میں ہوئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں 125 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔
محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی میں مبتلا 115 مریضوں کا تعلق کراچی کے مختلف اضلاع سے ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق رواں ماہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1066 تک پہنچ گئی ہے۔ سندھ کے دیگر اضلاع سے ایک ماہ میں 32 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔
محکمہ صحت کے مطابق سال بھر میں صوبے بھر کے 3667 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔
Comments are closed.