بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رابن رافیل اور عمران خان کی ملاقات سے متعلق فواد چوہدری نے بیان بدل لیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے عمران خان اور سابق خاتون امریکی سفارتکار اور سی آئی اے تجزیہ کار رابن رافیل کی ملاقات سے متعلق 24 گھنٹوں میں اپنا بیان بدل لیا۔

عمران خان سے سوال کیا گیا کہ خبریں آ رہی ہیں کہ آپ کی سابق امریکی سفارت کار سے ملاقات ہوئی ہے؟

فواد چوہدری نے گزشتہ روز عمران خان اور رابن رافیل کی ملاقات کے حوالے سے کہا یہ ملاقات تین سال پہلے ہوئی اور آج پریس کانفرنس میں بولے اس بارے میں عمران خان سے بات نہیں ہوئی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ رابن رافیل سے ملاقات ہوئی یا نہیں، اس حوالے سے  عمران خان سے بات نہیں ہوئی۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ رابن رافیل یہاں آئیں گی تو ملاقا ت میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان سے سابق خاتون امریکی سفارت کار رابن رافیل کی ملاقات کی خبر سامنے آئی تھی۔

عمران خان سے رابن رافیل کی ملاقات بنی گالہ میں ہوئی، ملاقات کے وقت سینیٹر شہزاد وسیم بھی موجود تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.