ہفتہ یکم جمادی اوّل 1444ھ 26؍نومبر2022ء

کراچی میں پولیس اہلکار کے قتل کا ملزم خرم سوئیڈن میں کہاں رہتا ہے؟

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار کو قتل کر کے خرم نثار کے سوئیڈن فرار ہونےکے معاملے پر تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی تمام تفصیلات انٹرپول، سوئیڈش سفارتخانے اور متعلقہ حکام کو فراہم کی جائیں گی۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم خرم کے سوئیڈن میں تمام کوائف اور تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں، خرم اسٹالک ہوم کے ڈسٹرکٹ جیکبس برگ میں رہتا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق خرم مضافاتی علاقے کے اپارٹمنٹ میں نویں منزل پر رہائش پذیر ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ خرم نثار کے غیرملکی پاسپورٹ پر پاکستان آمد کا اندراج نہ ہونے پر بھی اسے روکا نہیں گیا، ملزم نے 5 نومبر کو سوئیڈن سے پاکستان تک کا سفر پاکستانی پاسپورٹ پر کیا۔

پولیس کے مطابق خرم کے پاکستان میں داخلے کی مہر اس کے پاکستانی پاسپورٹ پر لگی تھی، سوئیڈش پاسپورٹ پر پاکستان میں داخلے کی مہر نہ ہونے پر بھی خرم کو نہیں روکا گیا۔

گزشتہ شب کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں پولیس اہلکار عبدالرحمٰن کے قتل کے مبینہ ملزم خرم نثار سے اس کے والدین نے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطلع کرنے پر ایف آئی اے صرف پاکستانی پاسپورٹ کو سسٹم میں چیک کرتی رہی۔

واضح رہے کہ 21 اور 22 نومبر کی درمیانی شب کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں 26 اسٹریٹ پر کار سوار ملزم خرم نثار نے فائرنگ کر کے شاہین فورس کے اہلکار عبدالرحمٰن کو قتل کر دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.