کراچی میں پولیس اہلکار کے قتل، ریڈ بک میں نامزد اور دیگر جرائم میں ملوث ایک ملزم کے ملتان کی سینٹرل جیل میں قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نوید احمد کو ملتان پولیس نے گرفتار کیا تھا جو ملتان میں ایک مقدمے میں مطلوب تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو ملتان کی عدالت سے سزا سنائی جا چکی ہے اور وہ وہیں کی جیل میں قید کاٹ رہا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ وہی ملزم ہے جو کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سندھ کو 2008ء سے مطلوب ہے، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم نوید احمد کراچی میں سی ٹی ڈی کے اہلکار کو قتل کر کے فرار ہوگیا تھا۔
ملزم کا نام کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سندھ کی ریڈ بک میں بھی شامل ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق قانونی کارروائی کے بعد ملزم نوید احمد کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کراچی کی ٹیم ملتان جیل سے کراچی لائے گی اور کراچی میں ملزم کے خلاف پولیس اہلکار کے قتل کا ٹرائل کیا جائے گا۔
Comments are closed.