بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں پارہ41 ڈگری کو چھو گیا

کراچی چند دن بعد آج پھر شدید گرمی اور لو کی لپیٹ میں ہے، دوپہر 2 بجے  پارہ 41 ڈگری کو چھو گیا، شہر میں کل بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج بھی موسم گرم اور خشک ہے، دوپہر میں سمندری ہوائیں معطل رہیں۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

شمال مغربی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں چلتی رہیں، دوپہر 2 بجے تک پارہ 41 ڈگری کو چھو گیا۔

شہر میں ہوائیں مغرب کی سمت سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 8 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل بھی کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں کل درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.