بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں موسم خشک، لاہور آج دنیا کا تیسرا آلودہ شہر رہا

کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں سرد رہنےکا امکان ہے، لاہور دنیا بھر میں آلودگی کے لحاظ سے آج تیسرے نمبر پر رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب صبح 8 بجے 49 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں شمال مشرق سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے، شہر میں صبح کہر رہا، ائیرپورٹ کے قریب حدنگاہ 3 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف دھند کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہے، بیرون اور اندرون ملک 9 پروازیں منسوخ اور 8 تاخیر کا شکار ہیں جبکہ ابوظہبی اور دوحا سے آنے والی پروازوں کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہر قائد کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار صبح 8 بجے 159پرٹیکلیولیٹ میٹرز رہی، لاہور دنیا بھر میں آلودگی کے لحاظ سے صبح 10 بجے تیسرے نمبر پر رہا، اس کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار   235 پرٹیکیولیٹ میٹرز رہی۔

آلودگی میں بھارتی شہر دہلی پہلے اور ڈھاکہ دوسرے نمبر پر رہا۔

واضح رہے کہ درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجےتک آلودگی مضر صحت، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت اور 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.