بدھ 8؍شعبان المعظم 1444ھ یکم؍مارچ 2023ء

کراچی میں فروری معمول سے زائد گرم رہا

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں رواں سال کا فروری معمول سے زائد گرم رہا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ کراچی میں فروری کا دن کا اوسط درجۂ حرارت معمول سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا۔

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا ہے کہ شہرِ قائد میں گزشتہ ماہ میں رات کا اوسط درجۂ حرارت معمول سے ایک ڈگری زائد رہا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ موسمِ بہار میں بھی درجۂ حرارت معمول سے زائد رہ سکتا ہے۔

پاکستان اور بھارت میں اس سال مارچ کے آخر سے مئی تک شدید گرمی کی لہروں کا امکان ظاہر کردیا گیا۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی حصے میں موسمِ بہار سکڑ رہا ہے، زائد درجۂ حرارت کے باعث موسمِ بہار 2 ہفتےکم ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ کراچی میں مارچ کا دن کا معمول کا اوسط درجۂ حرارت 32.6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں ماہ رات کا معمول کا اوسط درجۂ حرارت 19.4 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.