پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

کراچی میں طویل لوڈ شیڈنگ سے بچوں کی تعلیم بری طرح متاثر ہو رہی ہے، سعید غنی

پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں طویل لوڈ شیڈنگ سے بچوں کی تعلیم بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ 

سعید غنی نے کہا کہ کےالیکٹرک نے کئی علاقوں میں 14 گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ شروع کی ہے۔ 

 اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کراچی کے صدر  نے کہا کہ ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سے بزرگ اور بیمار شہری اذیت میں مبتلا ہیں۔ کےالیکٹرک کی وجہ سے شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔ 

سعید غنی نے کہا کہ کےالیکٹرک پرامن احتجاج کرنے والے شہریوں پر مقدمات درج کرا رہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ کےالیکٹرک فوری طور شہریوں سے زیادتی بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ کےالیکٹرک کے رویے کا فوری نوٹس لیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.