محکمہ موسمیات کا اپنی پیشگوئی میں کہنا ہے کہ کراچی میں آج شام یا رات گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی۔
شہر قائد میں شمال مشرق سے ہلکی رفتار سے چلنے والی ہواؤں میں نمی کا تناسب 89 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہواؤں کا رخ سندھ اور بلوچستان کی طرف ہے، عید الاضحیٰ پر بھی کراچی میں بارش کا امکان موجود رہے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔
Comments are closed.