بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تمام عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے، کمانڈر سعودی پاسپورٹ فورس

کمانڈر سعودی پاسپورٹ فورس کا کہنا ہے کہ فضائی، بری اور بحری راستوں سے آنے والے تمام عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق کمانڈر پاسپورٹ فورس نے کہا کہ مناسک حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کو گروپوں کی شکل میں واپس بھجوایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حجاج کی واپسی کا پروگرام بھی ترتیب دے دیا گیا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ زمینی راستوں سے 19 ہزار 250 عازمین مدینہ منورہ پہنچے، مدینہ پہنچنے والے 7 ہزار 444 عازمین حج بنگلادیش کے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزارت حج و عمرہ نے کہا تھا کہ مختلف ممالک سے 3 لاکھ 75 ہزار 918 عازمین حج مدینہ پہنچ چکے ہیں، غیر ملکی پروازوں سے 3 لاکھ 5 ہزار 437 عازمین حج مدینہ پہنچے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے یہ بھی کہا تھا کہ زمینی راستوں سے 19 ہزار 250 عازمین مدینہ منورہ پہنچے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.