بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حج اکبر کے موقع پر موجودگی انتہائی خوش قسمتی کی بات ہے، مولانا محمد طیب

حج کی سعادت کے لے مکہ مکرمہ میں موجود معروف عالم دین اور خطیب حافظ مولانا محمد طیب نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے لیے ہر حج، حج اکبر ہے اور عمرہ حج اصغر ہے۔ تاہم جمعہ کے روز حج ہونا اس مقصد سے موجود لوگوں  کے لیے انتہائی خوش نصیبی کی بات ہے۔ کیونکہ جمعہ کے دن حج کا 70 گناہ زیادہ ثواب ہے۔

حافظ مولانا طیب نے کہا کہ ہر عازم حج کو چاہیے کہ حج کے موقع پر پرخلوص عبادات اور دعاؤں سے اپنی اور اپنے اہل خانہ کی بخشش کا وسیلہ بنائے۔

تمام عبادات دکھاوے کے بجائے اللّٰہ تعالیٰ کی رضا کے لیے انجام دے اور یہ یقین رکھے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اس کی دعاؤں کو قبول کیا ہے، بلکہ اسے اور اس کے اہل خانہ کو بھی بخش دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خدشہ رکھنا کہ شاید اس کی دعائیں قبول نہیں ہوئی ہیں یا وہ بخشا نہیں گیا ہے یہ بھی جائز عمل نہیں، ہر مسلمان کو اللّٰہ اور اس کے وعدے پر مکمل یقین رکھتے ہوئے اپنی عبادات کو مکمل کرنا چاہیے۔

اس موقع پر عازمین حج عبدالستار، ملک یونس، عمران احمد، رضوان احمد اور محمد جہانگیر نے بھی مولانا محمد طیب سے حج کے مسائل پر گفتگو کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.