کراچی 16 جنوری تک سردی کی لہر کی لپیٹ میں رہے گا، 16جنوری کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی 16 جنوری تک سردی کی لہر کی لپیٹ میں رہے گا ، اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے اور شمال مشرق سے سرد ہوائیں چلتی رہیں گی۔
انہوںنے بتایا کہ 16جنوری کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
مغربی ہواؤں کے سلسلےکے باعث کراچی میں سردی کی شدت میں کمی آجائے گی اور اس کے اثرات ملک کے شمالی حصے میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی صورت میں نظر آسکتے ہیں۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق حالیہ موسمیاتی جائزے میں اس سسٹم کے تحت کراچی سمیت سندھ کے حصے میں بارش نظر نہیں آرہی۔
انہوں نے بتایا کہ 20 یا 22 جنوری تک مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک پر اثر انداز رہے گا۔
Comments are closed.