بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

منی بجٹ پاس کرالیں گے، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منی بجٹ پاس کرالیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا۔ 

وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ چھوٹی گاڑیوں، نمک، ڈبل روٹی اور دودھ پر ٹیکس ختم کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایجنڈے پر موجود تمام بلز منظور کروائیں گے۔

عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، ایجنڈے پر موجود تمام بلز منظور کروائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسٹیٹ بینک کا بل بھی آج بھاری اکثریت سے منظور ہوگا۔

تحریک انصاف کے چیف وہپ نے کہا کہ اپوزیشن روتی دھوتی رہ جائے گی، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اور اتحادی سب ساتھ ہیں، ایوان ایک بار پھر تحریک انصاف اور وزیراعظم پر اعتماد کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.