بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کالے قانون سے کراچی پر قبضہ کیا جارہا ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کالے بلدیاتی قانون سے کراچی پر قبضہ کیا جارہا ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ قانون پر خدشات دور نہ کیے گئے تو سیاسی عدم استحکام ہوگا۔

پچھلی بار گورنر سندھ عمران اسماعیل نے10 اعتراضات لگا کر بل واپس کردیا تھا۔

گورنر سندھ نے کراچی میں جرائم کنٹرول کرنے کے لیے اسمارٹ سٹی بنانا ضروری قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی شہر کی ہر گلی میں پولیس اہل کار کھڑا نہیں کرسکتے۔

گورنر سندھ نے صوبائی حکومت سے کھاد کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.