کراچی کے علاقے بہادر آباد میں روال سال کی بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔
بہادر آباد میں مسلح ملزمان نے بلڈر سے لگ بھگ 6 کروڑ روپے چھین لیے اور فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق راحیل عبدالغفار نے بہادر آباد تھانے میں ایف آئی آر نمبر 56/2023 درج کرائی ہے جس کے مطابق وہ ڈیفنس فیز 4 کے رہائشی اور کنسٹرکشن کے کام سے منسلک ہیں۔
مدعی کے مطابق گزشتہ رات گئے وہ بہادر آباد میں اپنے دفتر سے رقم لے کر کار میں نکلے تھے کہ ناہید سپر اسٹور کے قریب دوسری کار میں سوار ملزمان نے انہیں روکا، ان کار سوار ملزمان کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان بھی تھے۔
ملزمان نے انہیں گاڑی سے اتار کر موبائل فون چھین لیا اور پھر گاڑی لے کر فرار ہو گئے۔
راحیل عبدالغفار کے مطابق گاڑی کی ڈگی میں موجود 4 کارٹنز میں 5 کروڑ 94 لاکھ روپے سے زائد کی رقم اور دیگر قیمتی سامان موجود تھا۔
پولیس کے مطابق ان 4 ملزمان کے خلاف ڈکیتی کی اس بڑی واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
Comments are closed.