بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں جھلس کر زخمی ہونیوالے ریونیو بورڈ کے افسر بھی دم توڑ گئے

پُراسرار طور پر جھلس کر زخمی ہونے والے ریونیو بورڈ کے گریڈ 20 کے افسر مقصود جہانگیر اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گئے۔

ڈی سی ساؤتھ کے ترجمان کے مطابق کراچی میں جھلس کر زخمی ہونے والے ڈپٹی کمشنر جنوبی عبدالستار عیسانی کے بعد سندھ ریونیو بورڈ کے اعلیٰ افسر مقصود جہانگیر بھی اسپتال میں دورانِ علاج چل بسے۔

ترجمان ڈی سی ساؤتھ کے مطابق مقصود جہانگیر بھی دبئی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

واضح رہے کہ 14 جولائی کو کراچی کے ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی اور سندھ ریونیو بورڈ کے اعلیٰ افسر مقصود جہانگیر  پراسرار طور پر جھلس کر زخمی ہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ڈی سی ہاؤس ساؤتھ میں پیش آیا تھا، اسٹاف نے بتایا تھا کہ ایئرکنڈیشن کی گیس لیک ہو رہی تھی، ڈپٹی کمشنر نے لائٹر جلایا تو دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔

دونوں افسران کو رات گئے کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، بعد ازاں 19 جولائی کو ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی اور مقصود جہانگیر کو فوری طور پر کراچی سے دبئی منتقل کر دیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.