جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کراچی میں جنگ گروپ اور جیو نیوز کے مرکزی آفس پر حملہ

کراچی میں جیو اور جنگ گروپ کے مرکزی آفس پرحملہ ہوا ہے، مظاہرین نے واک تھرو گیٹ اور مرکزی دروازہ توڑ دیا۔

مظاہرین نے عملے پر بھی تشدد کیا اور دھکے دیے۔

مظاہرین نے جنگ گروپ اور جیو نیوز کے دفتر کا مرکزی دروازہ بھی توڑ دیا، جبکہ مظاہرین نے دفتر کے باہر دھرنا دے دیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے جنگ اور جیو نیوز کے مرکزی دفتر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں شبلی فراز نے استفسار کیا کہ سندھ حکومت نے جنگ اور جیو نیوز کے دفاتر کو بروقت پولیس فراہم کیوں نہیں کی؟

انہوں نے کہا کہ احتجاج سب کاحق ہے مگر تشدد کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.