محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر نے کراچی میں گرمی میں اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ سے کراچی گرمی کی لپیٹ میں رہے گا اور موسم گرم اور خشک رہےگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے اتوار کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، اور دن میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔ دن میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح میں ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے70 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
Comments are closed.