کراچی میں جمعرات اور جمعے کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ تین روز مطلع ابر آلود اور بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے۔
شہرِ قائد میں آئندہ 3 روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ ساحلی پٹی پر بوندا باندی اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
Comments are closed.