محکمۂ موسمیات نے بارش کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کے سلسلے کے آج سے بلوچستان میں داخل ہونے اور دو روز کے دوران صوبے کے تیرہ اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کردی، جبکہ کراچی سمیت سندھ میں آج اور کل بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود اور رات کے وقت شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں ہفتہ کو بلوچستان کے شمالی علاقوں میں داخل ہونگی جس کے نتیجے میں 28 اور 29 جنوری کو کوئٹہ، ژوب،بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، چمن، پشین، پنجگور، تربت، خضدار، قلات اور مکران میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ پی ڈی ایم اے نے 28 اور 29 جنوری کو شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں دن بھر کوئٹہ کی تند و تیز ہوائیں چلیں جن کی رفتار40 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
معمول سے تیز ہواؤں کے سبب سردی کی شدت بھی بڑھ گئی اور اصل درجہ حرارت سے زیادہ سردی محسوس ہوئی۔
شہر قائد میں گزشتہ روز کم سے کم پارہ 9 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 23.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
Comments are closed.