جمعہ4؍رجب المرجب 1444ھ27؍جنوری 2023ء

قرض کی ری اسٹرکچرنگ کرانی چاہیے، حفیظ پاشا

سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ کوشش یہ ہونی چاہیے کہ آئی ایم ایف سے مل کر اپنے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کرا سکیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارہ پانچ سے چھ ارب ڈالر تک بڑھ جائے گا۔

ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کو پورا کرنا ہی ہوگا، یہ ہمارے اپنے مفاد میں ہے۔

حفیظ پاشا کا کہنا تھا کہ قرضوں کی واپسی کے لیے بھی سات، آٹھ ارب ڈالر چاہئیں، دونوں ملا کر اگلے چھ ماہ میں پاکستان کو 14 ارب ڈالر کی ضرورت پڑے گی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ایسٹر پیریز کا کہنا ہے کہ ادارے کا وفد نویں جائزے کیلئے 31 جنوری کو پاکستان آئے گا۔

اسلام آباد میں ایسٹر پیریز کا جیو نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان میں 9 فروری تک رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.