امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں۔
لاہور سے اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی بلدیاتی الیکشن میں کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان اکٹھی رہے یا الگ الگ، شکست سے نہیں بچ سکتی۔ کراچی کے عوام ان لوگوں کو پہچان چکے، جنہوں نے شہر کو تباہ کیا۔
سراج الحق نے کہا کہ کانفرنس میں امداد نہیں قرضے دیے گئے، قوم کو شرائط سے آگاہ کیا جائے۔ حکومت کے پاس تمام مسائل کی چابی سودی قرضے اور قرضوں پر مزید قرضے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکمران جماعتوں کا کرپٹ ٹرائیکا غیر ترقیاتی اخراجات کم کرنے کو تیار نہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمران کرپشن، پروٹوکول اور وی آئی پی کلچر کا خاتمہ نہیں چاہتے۔ مہنگائی اور بیروزگاری کا طوفان جاری ہے، جبکہ معیشت، صنعت اور زراعت تباہ ہوگئی ہے۔
Comments are closed.