بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں بارش کا امکان کم ہے: موسمیاتی تجزیہ کار

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ بالائی سطح پر موجود دباؤ سے کراچی میں بارش کا امکان کم ہے۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے بتایا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ مشرقی گجرات اور وسطی بھارت کے قریب ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ مون سون ہوائیں کراچی کی جانب کم آ رہی ہیں، یہ مون سون ہوائیں جنوب مشرق میں ٹھٹھہ اور بدین کی جانب جا رہی ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ افغانستان سے خشک ہوائیں، بلوچستان اور سندھ میں داخل ہو رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ خشک ہوائیں کراچی میں بارش کے امکان کو کم کر رہی ہیں، اس سسٹم کے اثرات بدین تک محدود ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا یہ بھی کہنا ہے کہ مون سون ہواؤں کے باعث سندھ کے دیگر اضلاع تھر پارکر، عمر کوٹ، ننگر پارکر، بدین، کے ٹی بندر میں بارش کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.