کراچی کے ضلع جنوبی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے 56 دکانیں سیل کردیں جبکہ 4 دکاندار گرفتار کرلیے۔
مہنگی اشیا بیچنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1 لاکھ 32 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔
فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر 6 افراد کو پانچ ،پانچ سو روپے کے جرمانے بھی کیے گئے۔
واضح رہے کہ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ 7 روز میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.29 فیصد تک پہنچ گئی۔
محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ 7 روز میں کراچی میں 30 ہزار 152 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
Comments are closed.