بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں آج کاروبار بند

حکومتِ سندھ کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صوبے کے دارلخلاقہ کراچی میں ہفتہ وار سیف ڈیز ایک بار پھر تبدیل کر دیئے گئے ہیں، جن کے مطابق آج جمعے اور اتوار کو شہر میں مارکیٹیں اور کاروبار بند رہے گا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 870 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 144 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 5 ہزار 685 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 11 فیصد ہو گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیئے گئے نئے حکم نامے کے مطابق تجارتی مراکز ہفتے اور اتوار کے بجائے اب جمعے اور اتوار کو بند رہیں گے۔

اس حکم نامے کے بعد آل سٹی تاجر اتحاد رجسٹرڈ کی جانب سے جاری کیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے تمام کاروباری مراکز آج (23 اپریل جمعے کو) بند رہیں گے۔

حکومتِ سندھ کے حکم نامے کا اطلاق لازمی سروس کے اداروں، بیکری، دودھ، سبزی، پھل، میڈیکل اسٹورز، اسپتال، کلینکس، میڈیا کے اداروں، اخبار فروشوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر پر نہیں ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.