بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں آج شام ہلکی بارش کی پیشگوئی

کراچی میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار ہے، پارہ 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، محکمۂ موسمیات نے کراچی کا موسم کل تک گرم اور شدید گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ شہر میں آج شام یا رات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہونے کی نوید بھی سنائی ہے۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق بھارت اور پاکستان میں 2 مون سون سسٹمز موجود ہیں، ایک ڈپریشن وسطی بھارت میں موجود ہے جس کا رخ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب کی جانب ہے جبکہ ہوا کا دوسرا کم دباؤ گجرات، راجستھان اور جنوب مشرقی سندھ کو اپنی لپیٹ میں لیئے ہوئے ہے۔

محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل (جمعرات) تک موسم گرم ہی رہے گا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق گجرات میں موجود ہوا کے کم دباؤ کے باعث کراچی میں شدید گرمی پڑ رہی ہے، شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں اور شمال مشرق میدانی علاقوں سے گرم ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 16 ستمبر کے بعد سسٹم کے بحیرۂ عرب میں جانے سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

ملک اور صوبۂ سندھ کا سب سے بڑا شہر کراچی شدید گرمی اور لو کی لپیٹ میں ہے] متو قع ہیٹ ویوز کے دوران پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کے پھیلاؤ سے نواب شاہ، تھر پارکر، ٹھٹھہ اور بدین میں آج کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے یہ پیش گوئی بھی کی ہے کہ کراچی میں آج شام یا رات میں بوندا باندی یا ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.