beautiful inside and outside queen without a crown wanted filipina wife im bold dating a latino man

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزراء نے الیکشن کمیشن سے جنگ شروع کر دی ہے، امیر حیدر ہوتی

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما امیر حیدر ہوتی کا کہنا ہے کہ وزراء  نے الیکشن کمیشن سے جنگ شروع کردی ہے، الیکشن کمیشن کے تحفظ کے لیے اے این پی اپنا کردار ادا کرے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر حیدر  ہوتی نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ہدایت پر حکومت معیشت سے کھلواڑ  کررہی ہے، ایسا نظر آرہا ہے کہ پاکستان کا ہر طبقہ احتجاج کر رہا ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ایوان صدر کو الیکشن کمیشن کو بلاکر تنبیہ کرنےکا کوئی حق نہیں، حکومت جمہوریت، جمہوری پارٹیوں اور آزاد میڈیا سے تصادم کی راہ پر چل رہی ہے۔

 امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ حقیقی صحافی اور میڈیا ہاؤس جعلی خبروں کو سپورٹ نہیں کرتا، جعلی خبروں کا کہہ کر میڈیا کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 رہنما اے این پی نے کہا کہ افغانستان میں امن تب آئے گا جب وہاں بنیادی حقوق کا تحفظ ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.