ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

کراچی میں آج سے گرمی بڑھنے کی پیش گوئی

کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زائد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج درجہ حرارت 38 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 32.4 ڈگری رہا ہے جبکہ اب کراچی کا درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغرب سے خشک اور گرم ہوائیں چلیں گی، 30 مارچ کے بعد ہیٹ ویوز بھی آئیں گی۔ مغربی سسٹم رخصت ہونے کے باعث ہواؤں کا رُخ تبدیل ہوگا، کراچی میں شمال مغرب سے خشک اور گرم ہوائیں چلیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.