وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ الیکٹرک بس کا آج سے کراچی کے روڈ پر ٹرائل رن شروع ہوگیا ہے، کراچی بس ٹرمینل پر ایک چارجنگ اسٹیشن لگایا گیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے بتایا کہ کراچی میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس چلائی جا رہی ہے، اس کا 60 دن کا ٹرائل رکھا گیا ہے تاکہ دیکھا جائے کون سی مشکلات آرہی ہیں۔
اویس قادر شاہ نے کہا کہ اس سال کے آخر تک الیکٹرک بسوں کی تعداد 100 ہوجائے گی۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ گرین لائن بس کا سندھ حکومت سے تعلق نہیں، یہ وفاقی پروجیکٹ ہے،جبکہ کچھ پروجیکٹ ایسے تھے جو اب تک گراؤنڈ پر آجانا چاہئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن پروجیکٹ سندھ حکومت اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کا ہے، اپریل کے آخر تک ریڈ لائن کی کنسٹرکشن کا فیز شروع ہوجائے گا۔
Comments are closed.