بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں اتوار کو موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

کراچی میں اتوار کو موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کل کم سے کم درجہ حرارت 9 سے11 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

شمال اور شمال مشرق اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، صبح ہوا میں نمی کا تناسب 80 سے 90 فیصد جبکہ شام میں 55 سے 65 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.