جمعرات 8؍رمضان المبارک 1444ھ30؍مارچ 2023ء

کراچی میں آج شام تک ہلکی بارش کا امکان

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کراچی میں آج شام تک ہلکی بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امکان 40 سے 50 فیصد ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ زمینی صورتِ حال بارش برسانے والے بادلوں کی تشکیل کے لیے سازگار نہیں، گرمی بڑھنے پر بحیرۂ عرب میں بادل بنے تو کراچی میں بوندا باندی و ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

جود میمن نے کہا کہ مغربی ہواؤں کا ایک اور سسٹم یکم اپریل سے بلوچستان میں داخل ہو سکتا ہے، یہ سسٹم 5 سے 6 اپریل تک اثر انداز رہے گا۔

کراچی میں شارعِ فیصل پر خواتین کے لیے مخصوص پنک بس کو بارش کے دوران حادثے کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم تمام مسافر خواتین محفوظ رہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سسٹم کے زیادہ اثرات وسطی، بالائی اور شمالی حصے میں ہوں گے، سندھ میں اس سسٹم کے زیرِ اثربارش کا امکان نہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا یہ بھی کہنا ہے کہ رمضان کے دوسرے عشرے کے آخر میں درجۂ حرارت بڑھ سکتا ہے۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں سب سے زیادہ بارش گلشنِ حدید میں 5 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ قائد آباد میں 4، اولڈ ایریا ایئرپورٹ پر 0.9، جناح ٹرمینل پر 1.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.