بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں آج سے 30 ایئرکنڈیشنڈ 16 ڈی کوچز کا آغاز

پاکستان کے معاشی حب، شہر قائد کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر بسوں میں سفر کرنے والے پریشان حال شہریوں کے لیے خوش خبری ہے کہ آج سے 30 ایئرکنڈیشنڈ 16 ڈی کوچز کا آغاز ہوگیا۔

روٹ اونر محمد شفیع  کے مطابق ابھی یہ ایئرکنڈیشنڈ بسیں ایک ہی روٹ پر چلائی جارہی ہیں، داؤد چورنگی شارع فیصل تا ٹاور کوچ کا کرایہ 100 روپے ہوگا۔

پاکستان کے معاشی حب، شہر قائد کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر بسوں میں سفر کرنے پریشان حال شہریوں کے لیے خوش خبری، 40 نئی بسیں اسی ماہ چلائی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ مزید 2 روٹس پر بھی اے سی کوچز کا آغاز ہوگا۔

گزشتہ ماہ  وزارت ٹرانسپورٹ نے شہر میں نئی بسیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔

نجی کمپنی کے مالک نوید خان کا کہنا تھا کہ  آن لائن بکنگ یا بس خالی ہونے پر براہ راست سفر بھی ہوسکےگا، بسوں کی تعداد بتدریج اور روٹ بڑھائے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.