جمعہ 16؍محرم الحرام 1445ھ4؍اگست 2023ء

کراچی میں آج تیز ہوائیں چلنے، آئندہ 3 روز میں بارش کا امکان

کراچی میں آج تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ  آئندہ 3 روز بوندا باندی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں مطلع زیادہ تر ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان بتایا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بدین، ٹھٹہ، تھرپاکر میں بھی بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.