میڈیا تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کراچی میں بلاول بھٹو سے ملاقات کی اور تحریک انصاف کی حکومت کے جاری کردہ پیکا ایکٹ پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے میڈيا کمیٹی سے گفتگو میں کہا کہ ان کی جماعت اپنے منشور کے مطابق مکمل طور پر آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی کے ساتھ کھڑی ہے اور انہوں نے اپنی جماعت کو پیکا ایکٹ عدالت، پارلیمنٹ اور سیاسی فورمز پر چیلنج کرنے کی ہدایت بھی دے دی ہے۔
بلاول بھٹو نے کمیٹی کو اپنی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا کہ وہ بنیادی، جمہوری اور آئينی حقوق سے متصادم بل کے خلاف مشترکا کوششیں کریں گے۔
بلاول بھٹو سے ملاقات کرنے والی میڈیا کی جوائںٹ ایکشن کمیٹی میں سی پی این ای، اے پی این ایس، ایمینڈ اور پی بی اے کے نمائندے شامل تھے۔
Comments are closed.