casual encounter hookups hookup bbw com ford escort zx2 sr ecu hookup dog screening hookup to laptop edf8329we hookup Middletown Delaware

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روس کی پیش قدمی توقع سے سست ہے، امریکی دفاعی اہلکار

یوکرین پر روسی حملے کے حوالے سے امریکی دفاعی اہلکار کا کہنا ہے کہ روس ایک ہی جیسے تین اہم سمتوں سے آگے بڑھ رہا ہے۔ دارالحکومت کیف کی طرف پیش قدمی روس کی توقع سے زیادہ سست ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی دفاعی اہلکار کا کہنا تھا کہ خار کیف کی طرف روسی پیش قدمی کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ کاخووکا پاور پلانٹ پر روسی سائبر حملوں کے اشارے ملے ہیں۔ 

انھوں نے بتایا کہ ماریوپول کے مغرب میں زمینی اور بحری راستے سے حملہ جاری ہے تاہم روس کے حملوں کی رفتار سست ہوئی ہے۔ 

امریکی دفاعی اہلکار نے کہا کہ روسی افواج نے اب تک یوکرین کے کسی بھی آبادی کے مراکز پر قبضہ نہیں کیا ہے اور اب تک مجموعی طور پر 200 سے زائد میزائل لانچ کیے گئے۔ کچھ میزائل لانچرز نےشہری رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔

روس فوجی اہداف کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنا رہا ہے۔ روسی حملے میں یوکرین کا مغربی حصہ بڑےپیمانے پر غیر متاثر رہا۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیکڑوں امریکی شہری یوکرین سے انخلا کرگئے ہیں۔ امریکا کو یقین ہے کہ پیوٹن کا ارادہ یوکرین حکومت کو ہٹانا اور اپنی حکومت قائم کرنا ہے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ یوکرین کی فضائی حدود میں امریکا کا کوئی بھی فوجی طیارہ نہیں۔

دوسری جانب روسی حملوں کے آغاز سے اب تک 50 ہزار سے زائد افراد یوکرین چھوڑ گئے ہیں۔

چیف برائے یو این مہاجرین کا کہنا ہے کہ یوکرین سے انخلا کرنے والوں کی اکثریت نے پولینڈ اور مولدووا کا رخ کیا ہے۔

علاوہ ازیں یوکرین میں یہودی آبادی اسرائیل جانے کی منتظر ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یوکرینی یہودیوں کی بڑی تعداد نے اسرائیلی امیگریشن سے رابطہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.