منگل 6؍رمضان المبارک 1444ھ28؍مارچ 2023ء

کراچی منتقلی کیلئے حسان نیازی کو کراچی پولیس نے حراست میں لے لیا

کراچی منتقلی کے لیے کراچی پولیس کی 4 رکنی ٹیم نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو لاہور سے اپنی حراست میں لے لیا۔

تفتیشی حکام نے کہا ہے کہ 4 رکنی ٹیم میں ایس آئی او اور 3 پولیس اہلکار شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حسان نیازی کو تفتیش کے بعد کل کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت نے حسان نیازی کو کراچی لے جانے کے لیے 2 روز کا راہداری ریمانڈ دے دیا۔

واضح رہے کہ حسان نیازی کے خلاف جمشید کوارٹر تھانے میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کے خلاف شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔

گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے حسان نیازی کو کراچی لے جانے کے لیے 2 روز کا راہداری ریمانڈ منظور کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.