بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی ملک چلاتا ہے لیکن اسے چلانے کو کوئی تیار نہیں، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی ملک کو چلاتا ہے لیکن اسے چلانے کے لیے کوئی تیار نہیں۔

جماعت اسلامی کے تحت حقوق کراچی کارواں کا آغاز ہوگیا، اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے کارکنوں سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہر قائد سے اتنا بڑا مینڈیٹ لینے کے باوجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اہلِ کراچی کو مایوس کیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قبول نہیں، غریب آدمی پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری ہو رہی ہے، کراچی ملک چلاتا ہے لیکن کوئی اسے چلانے کے لیے کوئی تیار نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.