کراچی کے مقامی ہوٹل میں ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا بچوں کے حوالے سے تقریب ہوئی، جس میں بچوں نے کینوس پر رنگ بکھیرے اور گیتوں پر رقص کیا۔
فلاحی تنظیم ’کراچی ڈاؤن سنڈروم‘ پروگرام کے تحت ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا بچوں کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
کراچی کے مقامی ہوٹل کے تعاون سے منعقدہ تقریب میں 40 سے زائد بچوں اور ان کے والدین نے شرکت کی۔
اس موقع پر بچوں نے کینوس پر پینٹنگز بنائیں، جھنڈے، پھول اور گھر بناکر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے من پسند گیتوں پر والدین کے ہمراہ رقص بھی کیا۔
تقریب کے دوران بچوں نے کیک کاٹا اور کھیل کود کر بہترین وقت گزارا۔
Comments are closed.