جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کراچی: مفتی سلیم اللّٰہ پر فائرنگ کا مقدمہ درج

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گزشتہ روز عربیہ سلیم اکیڈمی کے مہتمم مفتی سلیم اللّٰہ پر ہونے والی فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ زخمی مفتی سلیم اللّٰہ کے بھائی ثناء اللّٰہ خان کی مدعیت میں اورنگی ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

کراچی سینٹرل کے علاقے ناظم آباد میں واقع دینی مدرسے کا معلم منگوپیر روڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا۔

فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز ایم پی آر کالونی میں پیش آیا تھا جہاں پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے عربیہ سلیم اکیڈمی کے مہتمم کی کار پر فائرنگ کر کے انہیں زخمی کر دیا تھا۔

واقعے کے وقت مفتی سلیم اللّٰہ کی اہلیہ بھی کار میں موجود تھیں تاہم وہ محفوظ رہیں۔

پولیس واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے کر رہی ہے جس کی جانب سے واقعے کے ذمے داروں تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.