بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: مزید 23 اومی کرون مریض سامنے آ گئے

کراچی میں کورونا کے ساتھ اومی کرون وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوگیا۔ شہر میں مزید 23 افراد میں اومی کرون کی تصدیق ہوگئی۔

حکام محکمۂ صحت کے مطابق متعلقہ افراد کا تعلق ضلع شرقی، غربی وسطی سے ہے جبکہ ضلع غربی اور ملیر سے بھی کیسز سامنے آئے ہیں۔

سندھ میں اب تک 200 افراد میں اومی کرون وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، دوسری جانب کراچی میں کورونا وائرس کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق شہر میں ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح 5 اعشاریہ 46 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ایک ہفتے میں 27 ہزار 789 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1 ہزار 517 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

اسی دوران حیدرآباد میں کورونا کی شرح 1 اعشاریہ 62 فیصد ریکارڈ کی گئی، جہاں 4 ہزار 764 ٹیسٹ کیے گئے، جس کے نتیجے میں 77 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ بھر میں کورونا وائرس کی شرح 2 اعشاریہ 49 فیصد ریکارڈ کی گئی، صوبے میں 1 ہفتے میں 88 ہزار 995 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2 ہزار 214 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.