بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہزادہ ولیم افغان مہاجرین کے انخلاء کے عمل میں سست روی پر پریشان

برطانوی شہزادہ ولیم نے افغان مہاجرین کے انخلاء کے عمل میں سست روی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، شہزادہ ولیم برطانیہ میں افغان مہاجرین کی سہولت کے لیے مزید کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، ڈیوک آف کیمبرج کو اس بات پر مایوسی ہے کہ طالبان کے کابل میں اقتدار میں آنے کے بعد ابھی تک بہت کم افغان مہاجرین کو نکالا گیا ہے۔

شہزادہ ولیم نے لیڈز میں پناہ گزینوں سے اپنی حالیہ ملاقات کے دوران افغانستان میں طالبان کے رحم و کرم پر چھوڑے گئے لوگوں پر افسوس کا اظہار کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ’وہ اگست میں کی گئی انخلاء کی کوششوں پر مایوس تھے‘۔

واضح رہے کہ برطانیہ اب تک 15 ہزار سے زیادہ برطانوی شہریوں اور اتحادیوں کے اہلکاروں کو اپنے آپریشن پِٹنگ کے تحت بڑے پیمانے پر انخلاء کے لیے ہوائی جہاز کے زریعے کابل سے نکال چکا ہے۔ 

ڈیوک آف کیمبرج،  اب برطانیہ میں پناہ گزینوں کو مستقل رہائش فراہم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.