کراچی کے علاقے واٹر پمپ پر سرکاری نرخ سے زائد پر گوشت بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے واٹر پمپ پر کارروائی کرکے مقررہ نرخ سے زائد پر مرغی کا گوشت بیچنے پر 2 دکانیں سیل اور 3 دکانداروں پر جرمانہ عائد کردیا۔
واضح رہے کہ رمضان سے قبل کراچی کے بعض علاقوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت ساڑھے 4 سو روپے سے زائد تک پہنچ گئی تھی۔
ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک کلو مرغی کا گوشت 365 سے 415 روپے اور کوئٹہ میں 440 روپے کلو تک جاپہنچا ہے۔
Comments are closed.