بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں واقعات پیش آئے جس میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

ادھر سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی کی مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کردیا جبکہ کریم آباد اور کوئٹہ ٹاؤن میں فائرنگ سے 2 افرادزخمی ہو گئے۔

گلستان جوہر بلاک 16 کے قریب فلیٹ کی چھت سے گرکر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

منگھوپیر میں بارہ برس کی لڑکی کی پراسرار موت ہوئی، بچی اپنی والدہ اور سوتیلے باپ کے ساتھ رہائش پذیر تھی، جسم پر تشدد کے نشانات ملے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.