edelman hookup whisper hookup hookup Colmar ford escort zx2 sr ecu hookup 80 hookup cctv grindr hookup tampa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ ، 3 افراد زخمی، 6 ملزمان گرفتار

کراچی میں پولیس کارروائیوں کے نتیجے میں زخمی ملزم سمیت 6 گرفتار کر لیئے گئے، جبکہ فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔

ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل بشیر احمد بروہی کے مطابق منگھو پیر میں ساکران روڈ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران بین الصوبائی موٹر سائیکل لفٹرز کے 2 ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش کی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، ڈکیتی میں مزاحمت اور نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 3 ملزمان سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ملزم زبیر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

زخمی ملزم زبیر اور اس کے ساتھی صالح کے قبضے سے گلبہار سے چھینی گئی 150 موٹر سائیکل اور پستول بھی ملی ہے۔

برآمد ہونے والی موٹر سائیکل گلبہار کے علاقے سے 4 روز قبل چھینی گئی تھی، موٹر سائیکل چھیننے کی سی سی ٹی وی بھی موجود ہے، گرفتار دونوں ملزمان کا تعلق بلوچستان کے ضلع خضدار سے ہے۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے گلستان جوہر…

پولیس کے مطابق ڈاکس مچھر کالونی میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ کے دوران 4 جواریوں کو گرفتار کر کے، نقد رقم اور جوئے کا سامان برآمد کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں کامران، صدیق، اسماعیل اور شمس الحق شامل ہیں۔

مومن آباد، پیر آباد اور کورنگی کراسنگ میں فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے 3 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.