بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ، 4 افراد زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

کراچی میں واقع گلبائی پل کے قریب فائرنگ سے غیر ملکی باشندہ ڈرائیور سمیت زخمی ہو گیا، دونوں زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے، جن میں علی اکبر اور اسامہ شامل ہیں۔

فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران پیش آیا، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سپر ہائی وے پر بھی فائرنگ سے 1 شخص زخمی ہوا ہے، پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کا یہ واقعہ بھی ڈکیتی کے دوران پیش آیا ہے۔

ادھر اورنگی ٹاؤن میں بھی فائرنگ سے 1 شخص زخمی ہوا ہے، موسیٰ نامی زخمی کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.