کراچی کے علاقے قائد آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد انتہائی مطلوب اسٹریٹ کرمنل کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق قائد آباد کی بسم اللّٰہ کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اسٹریٹ کرمنل زخمی حالت میں گرفتار ہوا ہے جس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
زخمی گرفتار اسٹریٹ کرمنل کی شناخت عامر عرف کالو اور فرار ہونے والے کی شناخت عرب کے نام سے ہوئی ہے۔
عامر عرف کالو علاقے میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا، جس کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
گرفتار زخمی ڈکیت قائد آباد اور نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج 4 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
Comments are closed.