بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طلال چوہدری نے شیخ رشید کی ووٹ مانگتے آڈیو جاری کردی

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری نے وزیر داخلہ شیخ رشید کی ووٹ مانگتے آڈیو جاری کر دی۔

طلال چوہدری کے ٹوئٹر پر جاری آڈیو میں شیخ رشید 25 جولائی کو آزاد کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں۔

دوسری جانب شیخ رشید کا فون سننے والے نے کہا کہ وہ شیر کو ووٹ دیں گے۔

آڈیو شیئر کرتے ہوئے طلال چوہدری نے لکھا کہ ’یہ شیخ رشید ہی کہتا تھا نوازشریف کی سیاست ختم ہو گئی۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.