کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے شادی کا جھانسہ دے کر لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے کیس میں دو سگے بھائی ملزمان کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں شادی کا جھانسہ دے کر لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے کیس میں گرفتار دو سگے بھائی ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے ملزمان کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے پولیس کو ملزمان اور متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرانے کا حکم بھی دیا۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کر لی ہے۔
پولیس کے مطابق مدعی مقدمہ نے پہلے ہی اپنا میڈیکل کروالیا تھا لیکن پولیس اپنی طرف سے اس کا دوبارہ میڈیکل کروائے گی۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ میں گھر میں اکیلی رہتی ہوں، میرے کزن طارق نے مجھے شادی کا کہا تھا 26 مارچ کو اپنے فلیٹ پر لے گیا زیادتی کے بعد مجھے پستول دیکھا کر خاموش رہنے کے لئے کہا گیا۔
واقعے کا مقدمہ وومن تھانہ جنوبی میں متاثرہ ڈاکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔
Comments are closed.