کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں بندھانی کالونی کے نوجوان حماد کے قتل کے خلاف لواحقین نے میت سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔
لواحقین نے حماد کے قاتل کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ گھنٹوں گزر جانے کے باوجود قاتل اب تک قانون کی گرفت میں نہ آسکا۔
احتجاج کے دوران سر شاہ سلیمان روڈ پر دونوں طرف کی ٹریفک معطل ہوگئی اور دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
احتجاج ختم کروانے کے لیے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل کراچی محمد معروف عثمان اور ایس ایچ او لیاقت آباد لیاقت حیات لواحقین سے بات چیت کے لیے پہنچے۔
ایس ایس پی سینٹرل کی جانب سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کیا گیا اور حماد کی تدفین کی گئی۔ جنازے میں سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
Comments are closed.