بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں بارش کا اسپیل طویل، کہیں ہلکی کہیں تیز بارش

کراچی میں بارش کا اسپیل طویل ہوگیا، چوتھے روز بھی کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں مزید دو روز کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

کراچی پولیس کے مطابق مون سون کے تیسرے اسپیل میں شہر قائد میں مختلف حادثات میں 17 افراد جاں بحق ہوئے۔

بارشوں کے بعد شہر میں جگہ جگہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

دوسری جانب گارڈن شو مارکیٹ سمیت اولڈ ایریا میں اب بھی بارش کا پانی جمع ہے، اردو بازار اور سوبھراج اسپتال کے گرد جگہ جگہ کیچڑ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.